فلسطینی بھائیوں کی آواز کو بلند کرنا ہوگا

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کو مت بھولیں،آواز بلند کریں۔ہم نے فلسطینیوں کیلئے اپنی حقیرکوششیں کیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کراچی ایکسپو میں پاکستانی مصنوعات کوپروموٹ کررہے ہیں۔سردیوں میں بھی اتنے بھاری بھاری بل آتے ہیں۔لوگ بل ادا نہیں کر سکتے ،عوام سراپااحتجاج ہیں۔ہم قانون ہاتھ میں لینے والے احتجاج کو قبول نہیں کرتے۔کے الیکٹرک کی جانب سے لوگوں کے بجلی کے کنکشن کاٹے جارہے ہیں۔لوگ تو سکولوں میں بچوں کی فیسیں ادا نہیں کر سکتے۔

Back to top button