فلم ’’رادھے‘‘ کے بعد سلمان خان کو ایک اوربڑا جھٹکا

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی عید پرریلیز ہونے والی فلم’ رادھے‘ فلاپ ثابت ہوئی، اپنی ہرفلم کو 100 کروڑ کے کلب میں داخل کروانے والے سلمان خان کو فلم رادھے کولے کرکافی نقصان اٹھانا پڑا۔
بس یہ ہی نہیں اب اداکار کوایک اور بڑا دھچکا لگا جوان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ سے متعلق ہے۔ فلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کے لیے مارچ کے ماہ میں سیٹ تیارکرلیا گیا تھا جو 250 سے 300 ورکرزنے مل کربنایا تھا لیکن عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ نہ ہوسکی۔طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے فلم کے سیٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اوررہی سہی کثرحال ہی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے پوری کردی۔پروڈیوسرز و ہدایتکاروں کومشورہ دیا گیا کہ اس سیٹ کومسمارکرنا ہی بہترہے، جس کے بعد 150 سے 200 ورکرزکوسیٹ مسمار کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے، جس کے باعث فلم ’ٹائیگر3‘ کو ریلیزسے قبل ہی 9 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Back to top button