فوجی کٹنگ کرانے کے مشورے پر علیزے کا سوشل میڈیا پر ردعمل

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے شارٹ ہیئر کٹ لیتے ہوئے اپنی شخصیت کو ایک نیا لک دیا ہے، اس لک کے بعد علیزے کے مداح ایک طرف جہاں اس ہیئر کٹ کو ان کی خوبصورتی میں اضافہ قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین اس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔علیزے شاہ کے نئے ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہورہی ہیں، ان وائرل میمز میں ایک میم علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کو جواب دے دیا۔علیزے کی شارٹ ہیئر کٹ کے ہمراہ تصویر پر بنائی گئی میم میں عبداللہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر میم شیئر کرتے ہوئے علیزے نے صارف کو جواب دیا ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔
یاد رہے کٰٰٰٰٰٰہ ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے حیران کن انکشافات کیے۔احسن خان نے سوال پوچھا کہ اداکار یاسر نواز کو کس کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی ؟جس پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور پچھتانے لگا کہ میں نے آخر اس ڈرامے کو سائن ہی کیوں کیا۔

Back to top button