فیصلہ کرلیں کس نے عملی خدمت کی اور کون تقاریر سے وقت ضائع کررہا ہے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کرلیں کس نے عملی خدمت کی اور کون تقاریر سے وقت ضائع کررہا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے، کیا ہے یہ نیا پاکستان جس کے انہوں نے نعرے لگائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پاور پلانٹ لگائیں گے اگر بجلی فالتو تھی تو پاور پلانٹ کیوں لگارہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2013 اور 2018 کے درمیان نواز شریف کی قیادت میں پانچ سالوں میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگیا تھا، 2018 کے الیکشن کے دوران میں جلسوں میں کہا کرتا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نواز شریف کی قیادت میں اس ملک میں بجلی کے اندھیرے یعنی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنوں نے معیشت کو دھڑن تختہ کردیا تھا اور پاکستان ہر حوالے سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا مگر آج ان 3 سالوں میں لوڈشیڈنگ بدقسمتی سے دوبارہ آچکی ہے۔

Back to top button