قرنطینہ سینٹرمیں تعینات پولیس اہلکارکی فائرنگ ،سب انسپکٹر اور حوالدارشہید

پشاور:دوران پورقرنطینہ سینٹرمیں تعینات پولیس اہلکارکی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور حوالدارشہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کےلئے قائم کئے گئے آئیسولیشن سنٹر میں ڈیو ٹی پر مامور پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گل رحمان نامی سب انسپکٹر اور عمران نامی حوالدار شہید ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے جس کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
