قومی کرکٹ ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پراپنا کھاتا کھول لیا

ٹی20ورلڈ کپ میں کینیڈا کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنا کھاتا کھول لیا۔

کینیڈا کیخلاف میچ میں جیت کے بعد اب یہ دیکھنا ہوگا کہ قومی کرکٹ ٹیم سپر8مرحلے میں پہنچ بھی پائے گی یا ابھی بھی چانس باقی ہے؟تجزیہ کار کہتے ہیں کہ کینیڈا کیخلاف میچ جیتنے کے باوجود سپر8مرحلے کیلئے پاکستان کو دوسری ٹیموں کی ہار اور جیت  کو دیکھنا ہوگا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ بھی بھرپور کوشش کے بعد جیتنا ہوگا بلکہ  امریکہ کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست یقینی بنانے کیلئے دعا بھی کرنا ہوگا۔کیونکہ امریکہ نے اگر ایک اور پوائنٹ حاصل کرلیاتو پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر یہی اختتام پذیر ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں کینیڈا کو شکست دی ۔

یاد رہے کہ پاکستان  کو پہلے میچ میں امریکہ اور دوسرے میچ میں بھارت نے شکست دی تھی ۔

Back to top button