لندن کے ہائیڈپارک میں نوجوانوں کے گروپ کا ایک شخص پر چاقوؤں سے حملہ

لندن کے ہائیڈ پارک میں دن دہاڑے نوجوانوں کے گینگ نے ایک شخص پر چاقوؤں سے حملہ کردیا۔ لندن کے ہائیڈ پارک میں شہری پر چاقؤں سے حملے کا واقعہ منگل کی شام پیش آیا۔
نوجوانوں کے گینگ نے شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ حملے سے پارک میں افرا تفری مچ گئی۔ شہری پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ دوسری جانب اامریکا کے شہر نیویارک کے چائنا ٹاؤن میں ایشیائی خاتون کو مکا مار کر گرانے والا شخص پکڑا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم گزشتہ سال 8بار گرفتار ہوچکاہے۔