ماہرہ خان کو برطانیہ نےایوارڈ سےنواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نےاداکارہ ماہرہ خان کی ثقافتی خدمات کا اعتراف کرتےہوئے انہیں ایوارڈ سےنوازدیا۔

ماہرہ خان نےانسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6نومبرکو ایوارڈ دیےجانے کی پوسٹ شیئرکرتےہوئےفخر کااظہاربھی کیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی مل گئی

برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سےسپراسٹاراداکارہ کوان کی عالمی سینما میں خدمات اور ثقافتی سفیرکےطور پراہم کردارادا کرنے کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایوارڈ دینے کی تقریب برطانیہ کے ایوان کےچیمبر میں منعقد ہوئی، تقریب کی میزبانی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی جبکہ مختلف پارٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔

ماہرہ خان کو ایوارڈ سےنوازےجانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرسمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نےبھی شرکت کی۔

اداکارہ نے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہاداکیا

اداکارہ نے ایوارڈز تقریب سےخطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خدمات کے اعتراف کواپنے لیےباعث فخر قرار دیا۔ماہرہ خان نےبطور اداکارہ پیش آنےوالی مشکلات کا بھی ذکرکیا اور بتایا کہ کس طرح انہیں نےصنفی تفریق کا سامنا بھی کیا،لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا مقام بنا کر دکھایا۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان نےبعد ازاں ایوارڈملنےکےبعدمتعدد ارکان پارلیمنٹ، سیاست دانوں، سماجی کارکنان اور صحافیوں کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سےخدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ایوارڈ سے نوازے جانے پر شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کو مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایوارڈ دینے کی تقریب برطانیہ کے ایوان کےچیمبر میں منعقد ہوئی، تقریب کی میزبانی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی جبکہ مختلف پارٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔

چند دن قبل ماہرہ خان نے ندن میں ہونےوالی ایک تقریب کےبعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔

Back to top button