ماہرین صحت نے سرسوں کے ساگ کے فوائد بتادیئے

پنجاب کی موسم سرماکی سوغات ”ساگ“جسے ہرکوئی پسند کرتا ہے۔روایتی کھانوں میں ساگ اور مکئی کی روٹی بہت پسند کی جاتی ہے ۔ماہرین صحت نے بھی سرسوں کے ساگ کے فوائد بتادیئے۔
تحقیق کے مطابق سرسوں کے یہ سبز پتے صدیوں سے کھانے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جراثیم کش ہونے کی وجہ سے انہیں زخموں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ اس سے گردوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔
کچھ افراد خون کی صفائی کے لیے ساگ کھاتے ہیں جبکہ کچھ افراد کھانسی یا گلے کی خراش کا علاج اس میں ڈھونڈتے ہیں۔