ماہرین نے کچا دودھ پینے کے نقصانات بتادیئے
یوں تو دودھ آپ کی ہڈیوں کومضبوط بنا کرجسم کوطاقت فراہم کرتاہے لیکن کچا دودھ آپ کی صحت کونقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دودھ کو بھینس، گائے، بھیڑاوربکری سےحاصل کیا جاتا ہے، اس خالص دود میں مختلف بیکٹیریا ہوسکتے ہیں۔جسے پینے سے آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اسی لیے ماہرین طب کی جانب سے بھی دودھ کو کچا پینے کے بجائے اُبال کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ دودھ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔کچے دودھ میں بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو پیٹ کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار کی خطرناک سطح عبور کر گیا
ماہرین بتاتے ہیں کچا دودھ پینے سے، متلی، اسہال سمیت پیٹ درد اور بخار بھی ہوسکتا ہے۔اس لیے کچا دودھ ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔
قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے تاکہ آپ مختلف بیماریوں سے بچ سکیں لیکن جن افراد کی قوت مدافعت کمزور ہے اور وہ کسی مرض میں بھی مبتلا ہیں تو ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ کچے دودھ کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں۔
ویسے تو دودھ کو کم عمر بچوں کیلئے بہترین مانا جاتا ہے کیونکہ ان کا قد اور جسم بڑھ رہا ہوتا ہے جس میں دودھ ایک اہم کردار اداکرتا ہے تاہم کچا دودھ کم عمر بچوں کو دینے سے گریز کرنا چاہیے۔