مایا علی کے عشق میں جنون کی حد تک پاگل تھا
احد رضا میر کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے، یہ انٹرویو احد رضا میر نے سجل علی سے شادی سے پہلے دیا تھا جس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کو کونسی اداکارہ پسند ہیں، احد رضا میر نے پہلے نام لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تاہم بعد میں کہا کہ میں مایا علی کے عشق میں پاگل تھا تاہم جب ان سے ملاقات ہوئی تو مایا سے مل کر بے حد متاثر ہوا۔واضح رہے کہ احد رضامیر اور مایا علی مشہور ڈرنک کے اشتہار میں ساتھ نظر آئے تھے جب کہ 2020 میں احد رضامیر اور ادکارہ سجل علی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔