آئین اور قانون کی خلاف ورزی کےمجھ پرکوئی الزامات نہیں

سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کاکہنا ہے کہ مجھ پر آئین اور قانون کے خلاف ورزی کے کوئی الزامات نہیں ہیں بلکہ جنہوں نے ایسا کیا اُن کا نوٹس لینے پر ہم پر ہی حملہ ہوگیا اور سزا ہمیں بھگتنی پڑی۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے 12ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے سندھ سے تعلق رکھنے والے امیدوار بڑی تعداد میں تشریف لائے، کافی عرصے بعد بہت سارے ساتھیوں سے ملاقات ہورہی ہے۔درمیان میں فاصلے آگئے تھے اور حالات کہاں سے کہاں پہنچ گئے، 1999کی صبح میں وزیراعظم تھا، شام میں ہائی جیکر بن گیا، 2017 میں وزیراعظم تھا، میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کردیا جائے گا لیکن ایسا ہوا، سارا کھیل ایک سلیکٹڈ بندے کو لانے کے لیے کھیلا گیا۔

Back to top button