محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئےفی کس10لاکھ روپےانعام اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ملاقات کی۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ہاکی کے کھیل کی بحالی اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے دوران درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ری ہیب کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کیسز کو پی سی بی کی پروفیشنل میڈیکل ٹیم دیکھے گی جبکہ ویزا مسائل کے حل کے لیے پی سی بی کی لوجسٹک ٹیم تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا باعث فخر ہے، اور ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

محسن نقوی نے ہاکی کے کھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Back to top button