مریم اور شہباز کا کشمیر کی انتخابی مہم ملکر چلانے کا فیصلہ

مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں، جس کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب مریم نواز کے ساتھ وہ بھی کشمیر میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔
(ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Back to top button