مسلح شخص کی فائرنگ سے سینئر انٹیلی جنس عہدیدار جاں بحق

بغداد میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے سینئر انٹیلی جنس افسر کوئلاک کردیا۔
پیر کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں ایک مسلح شخص نے سینئر انٹیلی افسر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں افسر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر انٹیلی جنس افسر کی شناخت نبرس ابو علی کے نام سے ہوئی۔
بغداد میں سینئر انٹیلی جنس افسر کے قتل کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب انٹیلی جنس سروس عراقی عوام پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ سینئر انٹیلی جنس افسر کے قتل سے متعلق مزید معلومات نہیں مل سکیں جب کہ عراقی حکام نے بھی اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا۔