ملائیشیا میں بچوں میں کورونا کی شدید نوعیت کے کیسز پر حکام تشویش میں مبتلا

ملائیشیا میں بچوں میں کورونا کی شدید نوعیت کے کیسز پر حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
ملائیشیا میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن اس کے باوجود کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
بڑوں ساتھ ساتھ ملائیشیا میں بچوں میں بھی تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس کے بعد بچوں میں کورونا کی شدید نوعیت کے کیسز پر حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے گزشتہ سال سے مئی 2021 تک 82 ہزار سے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ پانچ سال سے کم عمر تین بچوں کی اموات ہوچکی ہیں اور 27 بچے جن میں 5 سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں آئی سی یو میں زیر علاج رہے۔ دوسری جانب ملائیشیا میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Back to top button