ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے اخبار میں تعزیتی پیغام شائع کروا دیا

 

بحیثیت والدین اس وقت نور کے والدین جس اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں، اُس کا اندازہ بھی مشکل ہے۔ تعزیتی پیغام میں ظاہر جعفر کے والدین کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں نور کے اہل خانہ کے ہمراہ کھڑے ہیں ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس کیس میں قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔تعزیتی پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ نور مقدم کے اہل خانہ کو ان کی بیٹی کے ساتھ کیا جانے والا سنگین جُرم اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو جھیلنے کا حوصلہ اور ہمت عطا کرے۔

سوشل میڈیا پر ذاکر جعفر اور اُن کی اہلیہ کی جانب سے اخبار میں شائع کروایا گیا یہ تعزیتی پیغام وائرل ہوا تو صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔ صارفین نے پیغام شائع کرنے پر قومی اخبار کو آڑے ہاتھوں لیاجبکہ کچھ صارفین نے ظاہر جعفر کے والدین کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس تعزیتی پیغام میں انہیں اپنے سفاک اور درندہ صفت بیٹے کا نام بھی لکھنا چاہئیے تھا ۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ظاہر جعفر کے والدین نے بھی اس کا ساتھ دیا جو کہ جُرم میں  برابر  کے شریک ہیں ، اس کیس میں تو آنکھ کا بدلہ آنکھ سے ہی لینا چاہئیے کیونکہ طاقتور لوگ کبھی بھی اپنی طاقت کا استعمال کرنے سے باز نہیں آتے۔

Back to top button