آئینی ترمیم : پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا
آئینی ترامیم پر جاری مشاورت کےحوالے سے پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج پھر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
ذرائع کےمطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر آنےوالے پی ٹی آئی کے وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،سلیمان اکرم راجا ،اسد قیصر اور علی ظفر شامل شامل ہیں۔
سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، شیخ وقاص
سنی اتحاد کونسل کےچیئرمین صاحبزادہ حامد رضا بھی پی ٹی آئی وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی آئینی ترامیم کےمعاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمٰن سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس میں آئینی ترامیم کےمعاملے میں تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔ وفد میں بیرسٹر گوہر،عمر ایوب، اسد قیصر،علامہ راجا ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔