مہر بانو نے زین قریشی کی گمشدگی کی تصدیق کر دی

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی سےبھی پارٹی قیادت کا رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ مہر بانو قریشی نےزین قریشی کی گمشدگی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

اپنے بیان میں مہربانو قریشی نےکہا کہ ہمارے خاندان کا16اکتوبر کی صبح سے زین سےکوئی رابطہ نہیں ہوا، ہم دعا کررہے ہیں کہ وہ محفوظ ہوں اورپارٹی پالیسی کےمطابق کہیں چھپے ہوئے ہوں لیکن مجھے خدشہ ہےکہ اسےاغوا کر لیا گیا ہے۔

مہر بانو قریشی نےکہا کہ ہم بطورخاندان،ایک سال سےزیادہ عرصےسےدھمکیوں، فسطائیت،بدسلوکی اورایسےدیگر دباؤ کاسامنا کررہےہیں جس کامقصد ہمارے اصولوں اورنظریات کوتوڑنا ہے۔

وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

زین قریشی کی بہن نےکہا کہ پچھلے15مہینوں سےمیرےوالد، ہمارےنائب کپتان کوتوڑنےمیں ناکام رہےہیں اوروہ وفا کی ایک لازوال قربانی دےرہےہیں،ہم سب اپنے لیڈرعمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔

Back to top button