میرا جی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

فلم اسٹار میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیےگئے۔

جیونیوز کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کے بعد میرا کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سابقہ مینیجر پر الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ میرا نے اپنی درخواست میں فوری طورپر ہیکرز کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر ونگ نے میرا کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ادکارہ سے ثبوت بھی طلب کرلیے ہیں۔

Back to top button