میرا کسی مذہب سے تعلق نہیں

عرفان خان کے بیٹے بابیل سے ایک مداح کی جانب سے مذہب سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر بابیل نے کہا کہ وہ کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔
بابیل نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداح کے سوال کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ مسلمان ہیں؟
بابیل نے جواب میں کہا کہ میرا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے۔
اسٹوری پر اداکار بابیل نے مختلف مذہب کی کتابیں پڑھنے سے متعلق بتایا کہ میں بائبل،بھگود گیتا اور قرآن شریف پڑھ چکا ہوں جب کہ پشورا سنگھ کی کتاب گورو گرانتھ صاحب آدھی پڑھ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر مذہب کیلئے ہوں، ہم کس طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، یہ ہی اہم اور تمام مذاہب کی بنیاد ہے۔
عرفان خان کے بیٹے کو باپ کی الماری سے ‘خزانہ ‘مل گیا
آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بھی’پاکستان ٹیلی ویژن‘ کی محبت میں گرفتار
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بابیل خان بغیر مذہب کے پرورش پانے کے بارے میں بات کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دیوالی، ہولی، رکشا بندھن اور عید سمیت تمام تہوار مناتا ہوں، میں چرچ بھی جاتا ہوں، میں ایک انسان ہوں اور میں نہیں چاہتا لوگ مجھے مذہب کی بنیاد پر پہچانیں۔

Back to top button