میونسپلیٹی ملازمین نے 20 ٹن کچرے سے انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی ونڈھم کاؤنٹی میں کمیونٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے کے ملازمین نے 20 ٹن کچرے کے ڈھیر سے خاتون کی شادی کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاؤنٹی کے ونڈھم جنرل سروسز کے ڈائریکٹر ڈینس سینی بالڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں ادارے کے ایک ملازم کی کال موصول ہوئی اور جس میں اس نے بتایا کہ ایک خاتون اور ان کے شوہر نے غلطی سے کچرے میں شادی کی انگوٹھی کے چلے جانے کی شکایت کی ۔