میکسیکو میں زرعی زمین پر اچانک پراسرار گہرا گڑھا پڑگیا

میکسیکو کی زرعی زمین پر اچانک 60 میٹر چوڑا اور 15میٹرگہرا گڑھا پڑ گیا۔
زرعی اراضی پرگڑھا پڑنے کا واقعہ اتوار کو میکسیکو کے علاقے سانٹا ماریا زکاٹیپیک میں پیش آیا۔
پراسرار گڑھےکی نشاندہی مقامی افراد نےکی، گڑھےکی چوڑائی 60 میٹر اور گہرائی 15میٹر بتائی گئی ہے۔
حکام نے رہائیشیوں اور مقامی کسانوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ قریب ہی ایک گھر بھی موجود ہے جس کے گرنے کا خدشہ ہے اس لیے رہائشیوں نے اسے خالی کردیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ گڑھا پڑنے کی وجہ علاقے میں تعمیراتی کام کی زیادتی ہوسکتی ہے۔

Back to top button