نااہل عمران سے چھٹکارے کیلئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے، کورونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے، اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے جب کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن جادھو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے.
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اس لیے ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لیے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے بھی مکمل اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ عید سے قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے سیاسی روابط تیز کرنے اور عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button