نادیہ حسین کا خواتین کو خوبصورت جِلد کیلئے مشورہ

معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے مداحوں کو اپنی اِسکن کیئر روٹین اور فِٹ رہنے کے راز سے آگاہ کیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے نادیہ حسین نے بتایا کہ میں ایکسر سائز بالکل نہیں چھوڑتی اور ڈائیٹ کا بھی بے حد خیال رکھتی ہوں لیکن جب بھی مجھے وزن میں کمی کرنا ہو تب میں غذا کا کچھ حصہ کم کردیتی ہوں۔نادیہ نے اپنی جوان جِلد کے حوالے سے بتایا کہ میں اسکن کیئر روٹین کا بہت خیال رکھتی ہوں یہاں تک کہ اپنی کلائنٹس کو بھی مشورہ دیتی ہوں جس طرح گاڑی اور موٹرسائیکل پر روز کپڑا مارنا ہوتا ہے، مہینے میں ایک بار سروس کروانی پڑتی ہے تاکہ وہ گندگی سے پاک رہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ اگر گاڑی اور موٹرسائیکل کا خیال نہیں رکھیں گے تو وہ دیرپا نہیں چل سکے گی، نا وہ اچھی دکھے گی، بالکل ایسا ہی معاملہ ہماری جِلد کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوم کیئر بہت ضروری ہے، آپ پارلر بھی جائیں لیکن گھر میں لازمی جِلد کا خیال رکھیں، اس کے لیے جِلد کا خیال اور وزن کو متوازن رکھنا آپ کی روٹین کا حصہ ہونا چاہیے، اگر آپ اسے چھوڑ دیں گی تو نتیجہ آپ اپنی صورت میں دیکھیں گی، جب آپ اپنا خیال ہی نہیں رکھتیں تو بعد میں اس کی شکایت کیوں کرتی ہیں۔

Back to top button