نمیبیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پہنچ گیا

نمیبیا کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، کوالیفائر میچ میں فاتح ٹیم نے تنزانیہ کو شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔کوالیفائر میچ میں نمیبیا نے تنزانیہ کو 58 رنز سے شکست دی۔

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 157 رنز بنائے، تنزانیہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 99 رنز بناسکی۔

Back to top button