نواز شریف 5 مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کا کہنا ہے میرا وجدان کہتا ہے نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنییں گے۔ جب 2017 میں پاناما کا کیس بنا تو اسی وقت سے دل میں تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، یہ کیس نواز شریف کے خلاف نہیں تھا بلکہ یہ ریاست پاکستان کے خلاف کیس تھا اور جب بھی اس معاملے کی انکوائری ہو گی تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کمپنی کے خلاف ٹرائل ہو گا۔ ہماری الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے اور جب مانسہرہ میں جلسے کے انتظامات کر لیں گے تو نواز شریف کو جلسے کی دعوت دیں گے۔