مجوزہ آئینی ترمیم : نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات آج کا امکان

صدر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان آج ملاقات امکان ہے۔

ترجمان جے یو آئی ف پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کےدرمیان ملاقات ہوئی تھی۔

26ویں آئینی ترمیم، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کا قانونی مسودے پر اتفاق

ترجمان بلاول ہاؤس کےمطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔

ترجمان کےمطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اس دوران مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔

Back to top button