نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی برطانوی اخبار میں تحریر

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی برطانوی اخبار میں لکھی  تحریر سامنے آگئی۔نگران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان میں آئرلینڈ کی آبادی کے برابرتارکین وطن آ چکے ہیں۔فراخدلی سے تارکین وطن کی بڑی تعداد کو سنبھالا۔مہمان نوازی پاکستانیوں کے ڈی این اے میں شامل ہے۔غیرقانونی تارکین وطن کو رجسٹریشن اور وطن واپسی کے مواقع دیئے۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے پاکستان نے جلد بازی سے کام لیا۔بہت سے غیرقانونی لوگ کوئی ٹیکس نہیں دیتے ۔یہ لوگ انڈرورلڈ کے استحصال کا شکار بھی ہیں۔اگست2021سے16افغان شہریوں نے خودکش حملے کئے۔انخلا سے متعلق سوشل میڈیا پرغلط معلومات کی بھرمار ہے۔

Back to top button