نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی پشاور دھماکےکی مذمت

نگران وزیراعظم انوارالحق نے پشاور دھماکے کانوٹس لے لیا۔نگران وزیراعظم نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انوار الحق کاکڑ نے دھماکے میں زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔زخمی ہونیوالے بچوں کی صحیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ دہشت گردوں کے من تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔