نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا یو اے ای کے قومی دن پرپیغام

نگران وزیراعظم انوار الحق کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ 52ویں قومی دن پر یو اے ای کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔تاریخی دن پرکوپ28میں شرکت کیلئے دبئی میں موجودگی پرخوشی ہے ۔پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی زبردست ترقی پر فخر ہے۔یواے ای کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان کی فہم وفراست کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انوار الحق کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر،وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں۔محمد بن زاید،محمد بن راشد نے یو اے ای کو تجارت ،سیاحت و ٹیکنالوجی کا مرکز بنایا۔پاکستان ترقی اور کامیابی کے سفر میں یو اے ای کا شراکت دار رہے گا ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایکس(ٹویٹ) کیا پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔