نیدر لینڈ اور پاکستان کے مابین ہاکی میچ 3-3گول سے برابر

کوالالمپور میں جاری جونیئرہاکی ورلڈ کپ کے میچ میں نیدر لینڈز اور پاکستان کے درمیان میچ 3-3گول سے برابررہا ۔

نیدر لینڈز نے پہلے 2-0کی برتری حاصل کی۔ارشد لیاقت نے 32ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے خسارہ کم کیا۔4منٹ بعد سفیان نے گول کرکے مقابلہ برابربر کردیا۔چوتھے کوارٹر میں  نیدر لینڈز کے اولیورز نے گول کرکے برتری قائم کی۔8منٹ بعد کھیل کے 55ویں منٹ میں اربازاحمد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔کھیل کے اختتام سے 5منٹ قبل پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا۔پاکستان کے ارباز احمد نے بنالٹی اسٹروک پرگول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

Back to top button