والد نے بیٹے کو باندھ کر، شہد لگا کر کیڑے مکوڑوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا
مصر میں ایک شخص نے بیوی سے انتقام لینے کے لیے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے اپنے ہی بیٹے پر ظلم کی حد پار کردی اور اس کے جسم پر شہد لگا کر کیڑے مکوڑوں کی کے آگے ڈال دیا۔ ‘
مذکورہ شخص نے بیٹے پر شہد ڈالا اور اسے باندھ کر حشرات الارض کی خوراک بننے کے لیے چھوڑ دیا۔
والد کی جانب سے اپنے ہی بیٹے پر انسان سوز ستم کا یہ واقعہ مصر کے شمالی حصے میں واقع القلوبیہ گورنری کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے اس واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدمصری عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب واقعے میں ملوث مذکورہ شخص فرارہوگیا ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔مذکورہ واقعے کی اطلاع مصر میں انسانی حقوق کے عہدیدار ولید مصطفیٰ نے دی، انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر نے کم سن بیٹے کو شہد لگا کر اسے کیڑوں کے آگے ڈال دیا۔
انسانی حقوق کے عہدیدار کی رپورٹ پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں بچہ کیڑوں میں گھرا ہوا پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ والد کی سفاکیت کا شکار ہونے والے اس بچے کی عمر 7 سال ہے جو شبین القناطر کا رہائشی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے کے بعد بچے کی والدہ، شوہر کے ظلم کےخوف سے دوسرے گاؤں چلی گئی تھیں۔دوسری جانب پولیس بچے کے والد کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر ان پر وحشیانہ تشدد کرتا ہے اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے نئے نئے حربےاستعمال کرتا ہے۔ان میں ایک شہد لگا کر حشرات الارض کے سامنے پھینکنے کا سفاکانہ طریقہ بھی شامل ہے اور والد کی جانب سے بچے کو کھانے پینے سے محروم رکھنے جیسے حربے بھی استعمال کیے جا چکے ہیں۔