وزیراعظم ،چینی سفیرکا گوادر میں دوستی ہسپتال کا افتتاح

وزیراعظم  انوار الحق اور چینی سفیر نے گوادر میں چین پاکستان دوستی ہسپتال ،سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا ابھی افتتاح کردیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ میری خاص نسبت ہے ۔اکتوبر میں بی آر آئی کانفرنس میں شرکت کیلئے گیا۔پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں۔چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت گہرے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں چین کی صورت میں بہترین ہمسایہ دیا ہے۔چین نے کروڑوں لوگوں کے بے مثال انداز میں غربت سے نکالا۔صدر شی جن پنگ نے چین کی ترقی کو نئی جہتوں پرپہنچایا۔گوادر کیلئے پینے کا صاف پانی ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے حل کیاگیا۔سی پیک کے ذریعے گوادر کے عوام ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گئے۔

Back to top button