آئینی ترامیم : صدر زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سےپیچھے ہٹ گئی ہیں۔

بات آئینی عدالت سے ہوتی ہوئی آئینی بینچ پر پہنچ گئی

چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیرصدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پربات چیت کی گئی۔

ذرائع کےمطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنےاور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا۔

حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سےمشاورت کا فیصلہ کرلیا۔مولانا فضل الرحمٰن حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

Back to top button