ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کے خفیہ معاشقے کی داستان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کی ، ان کے کئی معاشقے اور ناجائز تعلقات کا سب کو علم ہے تاہم اب پہلے بار ان کی دوسری اہلیہ کے خفیہ معاشقے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1993 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اور گلوکارہ مارلا میپلز سے شادی کی تھی۔ ٹرمپ کی یہ دوسری شادی تھی۔تاہم 1994 میں مارلا میپلز معروف راک اسٹار کرونر مائیکل بولٹن کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور جب ڈونلڈ ٹرمپ مغربی ساحل کے دورے پر روانہ ہوئے تو مارلا میپلز گلوکار مائیکل بولٹن کو گھر بلالیتی تھیں۔ ھنگ سابق امریکی صدر کو بھی پڑ گئی تھی ۔ مارلا میپلز کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے، مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے مثلث میں سے مائیکل بولٹن کو نکالنے کی ٹھانی اور اس میں کامیاب بھی رہے۔ مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔
مارلا میپلز کے ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ اسپینسر ویگنر کے ساتھ بھی مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مارلا میپلز کو 1999 کو طلاق دیدی تھی۔