پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت سہیل ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے اور اس سے پستول برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ 45 سال کا ملزم سہیل راولپنڈی کے علاقے چکری کا رہنے والا ہے جس کے ایک ہاتھ میں پستول اور دوسرے میں چھری تھی، ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ لےکر پارلیمنٹ کے باہر کیوں آیا، اس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔