پاکستانی شوبز اسٹارز جن کی مائیں غیر ملکی ہیں

لالی وڈ انڈسٹری میں کئی ایسے شوبز کے درخشاں ستارے موجود ہیں جو نہ صرف اداکاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے بلکہ اپنی خوبصورتی میں بھی بے مثال ہیں۔ پرکشش نقوش کے حامل چند فنکار ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی مائیں پاکستانی نہیں فارنرز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے نقوش میں فارنر ہونے کے اثرات نظر آتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں بتائيں گے
1: سونیا جہاں
گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی پوتی اداکارہ سونیا جہاں کی والدہ فلورینس کا تعلق انگلینڈ سے تھا- اور اسی وجہ سے سونیا جہاں نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ بیرون ملک اپنی والدہ کے ساتھ گزارا۔ ان کی شکل میں ان کی فارنر والدہ کی نقوش نمایاں نظر آتے ہیں۔-
2: مرینہ خان

Image result for marina khan

ڈرامہ تنہائياں سے شہرت پانے والی شوخ و چنچل مرینہ خان کے والد ایک پختون گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جبکہ ان کی ماں انا رحمت خان کا تعلق انگلینڈ سے تھا- مگر شادی کے بعد وہ مستقل طور پر پاکستان سیٹل ہو گئی تھیں اور انہوں نے اپنی باقی عمر پاکستان ہی میں گزاری-
3: ماہ نور بلوچ

Image result for mahnoor baloch

ماہ نور بلوچ کی خوبصورتی اور نقوش دیکھ کر لوگ ان کو انگریز ہی سمجھتے ہیں مگر ان کے حوالے سے کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ ان کی والدہ بھی ایک انگریز تھیں-
4: عثمان خالد بٹ

Image result for usman khalid buttمشہور اداکار عثمان خالد بٹ کو دیکھ کر کسی یونانی شہزادے کا خیال آتا ہے اور یہ خیال آنا صحیح بھی ہے کیوںکہ ان کی والدہ کا تعلق فرانس سے تھا- اور یہی سبب ہے کہ ان کے چہرے کے نقش و نگار میں ان کی والدہ کی واضح جھلک نظر آتی ہے-
5: سارہ خان اور نور خان

Image result for sarah khan and noor khan

یہ دونوں اداکارہ بہنیں جن کی سیاہ آنکھیں اور گھنے سیاہ بال اور اس کے ساتھ خوب سرخ و سپید رنگت ان کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے- درحقیقت ان کی یہ خوبصورتی ان کی لبنانی ماں کے سبب ہے جو کہ ایک طویل علالت کے بعد وفات پا چکی ہیں

6: سائرہ شہروز

Image result for syra shehrozسائرہ شہروز جو کہ معروف اداکار بہروز سبزواری کی بہو اور شہروز سبزواری کی بیوی ہیں ان کے والد کا تعلق پختون فیملی سے ہے جبکہ ان کی والدہ کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے-
7: میکائیل ذولفقار

Image result for mekal zulfiqarمیکائیل ذولفقار کے والد ایک ریٹائر پاکستانی سفارتکار ہیں جبکہ ان کی والدہ کا تعلق انگلینڈ سے تھا- مگر جب میکائيل ذولفقار کی عمر سترہ سال تھی اس وقت ان دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button