پاکستانی ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اولمپکس 2020 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے دن 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے جس میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا۔پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 150 کلوگرام وزن اٹھایا اور پھر وہ خالق کائنات اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کے لیے اسٹیج پر ہی سجدہ ریز ہو گئے۔

21 year old Pakistani weightlifter Talha Talib is the first Pakistani to qualify for weightlifting since 1976

The Pakistan Sports Board didn’t support him & neither did the Pakistan Weightlifting Federation

He practised in a makeshift gym

Talha missed an Olympics medal by 2 kg pic.twitter.com/bzNU6CssdZ
— omar r quraishi (@omar_quraishi) July 25, 2021

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر طلحہ طالب کی سجدہ ریز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر مبصرین کا کہنا ہے کہ مقامی جم میں تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان ویٹ لفٹر کی یہ کامیابی بڑی ہے۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر کو نہ تو پروفیشنل تریبت دی گئی اور نہ ہی انہیں ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی مگر اس کے باوجود عالمی اسٹیج پر ان کی یہ کامیابی بیشک صرف ان کی لگن اور دعاؤں کا نتیجہ ہی قرار دی جاسکتی ہے۔

Back to top button