پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس 1لاکھ 27ہزار سے تجاوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
30 جون کو مالی سال 2024-25 کے آخری روز انڈیکس میں 1,248 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 125,627 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے مالی سال کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 47,182 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نئے مالی سال کے پہلے دن ہی کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا۔
ایران اسرائیل جنگ بندی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کاروباری دن کے دوران ابتدا میں ہی انڈیکس میں 1,100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم جیسے جیسے دن آگے بڑھا، مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہوا اور انڈیکس 1,792 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 127,000 کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔