پاکستان سیریز سے قبل انگلینڈ کے 3 کرکٹرز، عملے کے 4 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا.

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق تین کھلاڑیوں اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں‘۔
ای سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے آئی سولیشن میں رہیں گے۔