پاکستان میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت

پاکستان میں منکی پاکس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق پمز ہسپتال میں زیرعلاج 40سالہ مریض کاگزشتہ روز انتقال ہوا۔جاں بحق مریض ایم پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پاکس،ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا شخص سعودی عرب سے آیا تھا ۔ڈیڑھ ماہ سے پمز ہسپتال میں زیرعلاج تھا ۔ایم پاکس کے علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو تجرباتی دوا بھی فراہم کی تھی ۔

Back to top button