پاکستان نے چین کو شکست دےکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دےکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

14 ستمبر کو آخری گروپ میچ میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ چین میں ہونےوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سےحنان شاہد اور ندیم احمد نےدو دو گول اسکور کیے۔عبدالرحمٰن نےایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کےچار میچز کےبعد آٹھ پوائنٹس ہوگئےہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے : آئی سی سی

پاکستان اپنا آخری لیگ میچ روایتی حریف بھارت کےخلاف کھیلےگا۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔

Back to top button