پاکستان ویمن کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دو ویسٹ انڈین کھلاڑی بے ہوش

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی دو کھلاڑی بے ہوش ہو گئیں۔
انٹیگا میں کھیلے گئے میچ کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹر شینل ہنری اور شیڈن نیشن بےہوش ہو گئیں، دونوں خواتین کرکٹرز کو گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔
ویسٹ انڈین کرکٹرز کے گراؤنڈ میں بے ہوش ہونے کے بعد بھی میچ جاری رکھا گیا۔
ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں
کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ سے اسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت اب بہتر ہے۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز ویمن کی ٹیم پاکستان ویمن سے 7 رنز سے جیت گئی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو گرین شرٹس پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔