پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن: مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد گزشتہ دو روز میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ اور ملحقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 14 مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر 47 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع، امن، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 دہشتگردوں کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔

Back to top button