پختونخوا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کرونا کا شکار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے کے بعد کامران بنگش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد معاون خصوصی برائے بلدیات کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے.
اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کامران بنگش کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے حفاظتی طور پر ا ن کا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔کرونا رپورٹ آنے کے بعد کامران بنگش کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ کامران بنگش دو روزپہلے جنوبی اضلاع کے دورے پر گئے تھے ۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے اپیل کی ہے کہ سماجی دوری برقرار رکھیں تاکہ کرونا کو شکست دی جاسکے ۔ کرونا وائرس پاکستان میں بھی تیز ی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد شہریوں کے علاوہ اب سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔
کچھ دن قبل رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےتھے۔ ترجمان جماعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ سید عبدالرشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔اس سے پہلے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے خود کو قرنطینہ کر کے صحت یابی حاصل کر لی تھی۔کامران بنگش نے بھی قرنطینہ میں جاتے ہوئے لوگوں کو آئسولیشن میں رہنے کی تلقین کی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Rating

Back to top button