پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ 28 جولائی کو حلقے میں میدان سجے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 38 ضمنی انتخاب کےلیے امیدوار 7 جون سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 18 جون تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف 22 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے، امیدواروں کو یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
خیال رہے پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست چوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔