پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کےلیے پاک فوج کو طلب کرلیا

پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کےلیے پاک فوج کو طلب کرلیا ہے۔

فوج کی خدمات کےلیے قواعد کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام کور ہیڈ کوارٹرز کو بھی نوٹی فکیشن کی کاپی بھجوادی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کےخدشے کے پیش نظر فوج کو دیےگئے اختیارات کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کےخدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے فوج سمیت قانون نافذ کرنےوالے دیگر اداروں کو تعینات کررکھا ہے۔

اب اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں تعیناتی کےدوران فوج کو حاصل اختیارات کےحوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق صورت حال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے،مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرےگا۔فوج کو شرپسند عناصر کےخلاف کارروائی کرنے اور گرفتاری کے اختیارات دیےگئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ فوج کو مظاہرین کےخلاف لاٹھی چارج،آنسو گیس کی بھی اجازت ہوگی،طاقت کاکم سے کم استعمال کیاجائے گا،شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر فوج کارروائی کرےگی۔

پی ٹی آئی احتجاج : راولپنڈی میں دوسرے روز بھی عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان

Back to top button