پنجاب حکومت کاعید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز عید سے دو، تین روز قبل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کہتے ہیں کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، سول سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا، کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دریں اثنا عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں جن پر عمل درآمد کی ذمہ داری ضلعی حکام کے ساتھ ساتھ مساجد کمیٹیوں پر عائد ہو گی۔ خلاف ورزی سامنے آنے پر قواعد کے مطابق کارروائی بھی کی جائے گی۔
دوسری طرف کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور زیادہ کیسز سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت نے منگل یا بدھ سے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیاہے، ذرائع کے مطابق حکومت کو محکمہ صحت کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ 28 یا 29 جولائی یعنی منگل یا بدھ سے مارکیٹیں اور بازار بند کردیے جائیں اور انہیں 2اگست تک بند رکھا جائے تاکہ لوگ کم سے کم باہر نکلیں اور کرونا کا خطرہ کم ہوجائے۔ اس دوران صرف پرچون کی دکانیں اور بیکریاں کھلیں گی جبکہ میڈکل سٹورز اور فارمیسیوں کو بھی کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کمشنر لاہور،‏ڈی آئی جی آپریشنز اور سیکریٹری بلدیات نے بھی شرکت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ اضلاع میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کردیا گیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے، عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی ہےجبکہ مویشی منڈیوں میں اسکرینگ کیلئے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ عیدالاضحی پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہےاور اس مقصد کیلئے آئی جی پولیس پنجاب کو نماز عید کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Rating

Back to top button