پنجاب میں اجتماعی قربانیوں اور موشیی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں اجتماعی قربانیوں اور موشیی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی. مویشی منڈیاں شہری حدود سے باہرلگائی جائیں گی، منڈیوں میں سپرے کیےجائیں گے، بچوں اور بزرگوں کا داخلہ ممنوع ہوگا، شہری حدود میں جانور لانےاور قربانی کیلئے ایس اوپیز پرعمل کرنا ہوگا، پنجاب حکومت نے سفارشات وفاق کو ارسال کر دیں.
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی انسداد کورونا کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں عیدالضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیاں لگانے اور مدرسوں سمیت مختلف مقامات پر اجتماعی قربانیاں کرنے سے متعلق ایس اوپیز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیا شہروں سے باہر لگائی جائیں گی جبکہ شہری حدوں میں کوئی جانور فروخت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نےاجتماعی قربانیوں اور موشیی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے، مویشی منڈیاں شہری حدود سے باہر لگائی جائیں گی، منڈیوں میں سپرے کیے جائیں گے، مویشی منڈیوں میں بچوں اور بزرگوں کا داخلہ ممنوع ہوگا، جبکہ شہری حدود میں جانور لانے اور قربانی کرنے کے ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔ شہری حدود سے باہر مویشی منڈی لگانے کی جگہوں کی نشاندہی ڈویژنل کمشنرز کریں گے۔
مدرسوں سمیت ہر جگہ پر اجتماعی قربانی کی اجازت ہوگی۔ لیکن ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا اور اس کیلئے اجازت نامہ کمشنر سے حاصل کرنا ہوگا۔ منڈیوں میں ماسک ، گلوز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔ فرد واحد منڈی میں جاکر جانور خریدے گا۔ داخلی خارجی راستوں پر سخت کورونا چیکنگ کی جائے گی۔جانور لانے والی گاڑی کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ جبکہ منڈیوں میں بھی اسپرے کیے جائیں گے۔ منڈیوں کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اجلاس سوموار کو طلب کر لیا ہے۔وفاق سے منظوری کے بعد پنجاب حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
دوسری طرف لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کیلئے مقامات کی نشاندہی کردی، عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیاں لگانے کیلئے 12 پوائنٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان مقامات میں ایل ڈی اے سٹی، بسم اللہ ہاؤسنگ اسکیم ، راوی سائفن، ڈی ایچ اے رہبر نزد ہلوکی گاؤں، واپڈا ٹاؤن ایکسٹینشن بلاک اے تھری، ای بلاک پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو، کاہنہ، لکھو ڈیر، شاہ پور کانجراں اور سگیاں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ زیادہ مویشی منڈیاں لگانے کی تجویز کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا ہے، منڈیوں کے پوائنٹس 12 زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Rating

Back to top button